37712- عن زينب بنت أبي رافع عن فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم أنها أتت أباها بالحسن والحسين في شكواه التي مات فيها فقالت تورثهما يا رسول الله شيئا! فقال: أما الحسن فله هيبتي وسؤددي، وأما الحسين فله جرأتي وجودي."ابن منده، طب وأبو نعيم، كر، وسنده لين.
٣٧٧٠٩۔۔۔ زینب بنت رافع کی روایت ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا (رض) ، حضررت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) کے ساتھ اپنے والد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں جب کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مرض الوفات میں تھے فاطمہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ انھیں کوئی چیز وراثت میں دیتے ہیں آپ نے فرمایا : حسن کے لیے میرا رعب اور میری بقیہ جوانی ہے جب کہ حسین کے لیے میری جرات اور سخاوت ہے۔ (رواہ ابن مندہ والطبرانی و ابونعیم وابن عساکر)
کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے چونکہ اس کی سند میں قدرے ضعیف ہے۔