hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37800

.

كنز العمال

37800
Kanz al-Ummal
37790- عن عمر قال: لما توفي خنيس بن حذافة عرضت حفصة على عثمان فأعرض عني. فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقلت: يا رسول الله! ألا تعجب من عثمان فإني عرضت عليه حفصة فأعرض عني! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قد زوج الله عثمان خيرا من ابنتك وزوج ابنتك خيرا من عثمان، فتزوج رسول الله صلى الله عليه وسلم، وزوج أم كلثوم من عثمان."ابن سعد".
٣٧٧٨٧۔۔۔ حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ جب حنیس بن حذافہ کا انتقال ہوگیا تو میں نے حفصہ (رض) کے لیے عثمان غنی (رض) کو پیش کش انھوں نے اعراض کردیا میں نے یہ قصہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدمت میں عرض کیا : کہ عثمان پر بڑا تعجب اور افسوس ہے کہ میں نے انھیں حفصہ (رض) کی پیشکش کی لیکن انھوں نے انکار کردیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے عثمان کا نکاح ایسی عورت سے کرادیا تمہاری بیٹی سے بہتر ہے اور تمہاری بیٹی کا نکاح ایسے شخص سے کرادیا جو عثمان سے بہتر ہے چنانچ حفصہ (رض) سے خودرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شادی کی اور اپنی بیٹی ام کلثوم (رض) سے عثمان (رض) کی شادی کرادی۔ (رواہ ابن سعد)