37803- عن واثلة سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: أول من يلحقني من أهلي أنت يافاطمة! وأول من يلحقني من أزواجي زينب وهي أطولكن كفا، وكانت زينب من أعمل الناس لقبال أو شسع أو قربة أو إداوة وتفتل وتحمل وتعطي في سبيل الله، فلذلك قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أطولكن كفا. "كر".
٣٧٨٠٠۔۔۔ واثلہ کی روایت ہے کہ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے سنا ہے کہ اے فاطمہ (رض) ! سب سے پہلے میرے گھر والوں میں سے میرے ساتھ تو لاحق ہوگی اور میری ازواج میں میرے ساتھ سب سے پہلے زینب لاحق ہوگی اور وہ ہاتھوں میں سب سے لمبی ہے چنانچہ زینب (رض) جوتا گانٹھ ڈال لیتی تھیں مشکیزہ درست کرلیتی تھی مشکیزے اٹھاتی تھیں اور اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرتی تھیں اسی لیے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں سب سے لمبی ہتھلی والی کہا تھا۔ (رواہ ابن عساکر)