hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37827

.

كنز العمال

37827
Kanz al-Ummal
37817- عن إبراهيم بن سعد عن أبيه عن جده أن عمر أذن لأزواج النبي صلى الله عليه وسلم في الحج سنة ثلاث وعشرين فبعث معهن عثمان ابن عفان وعبد الرحمن بن عوف فنادى في الناس عثمان أن لا يدنو منهن أحد ولا ينظر إليهن أحد ، وهن في الهوادج على الابل ، وأنزلهن صدر الشعب ونزل عبد الرحمن وعثمان بذنبه ، فلم يصعد إليهن أحد (ابن سعد ، ق).
٣٧٨١٤۔۔۔ ابراہیم بن سعد اپنے والد اور دادا کی سند سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) بن خطاب (رض) نے عبدالرحمن بن عوف (رض) اور عثمان (رض) کو ازواج مطہرات کے ساتھ حج کرانے ” اس سال کہ جس میں عمر بن خطاب (رض) کی شہادت ہوئی بھیجا عثمان بن عفان (رض) ازواج مطہرات کے اونٹوں کے آگے آگے چلتے تھے اور کسی کو بھی قریب نہ آنے دیتے تھے دور سے ہی کوئی اس قافلہ کو دیکھ سکتا تھا جب کہ عبدالرحمن بن عوف (رض) کے پیچھے پیچھے چلتے تھے ساری ازواج مطہرات اپنے اپنے ھو وج میں ہوتی تھیں جب یہ دونوں حضرات ازواج کو کسی گھاٹی میں اتارتے یہ دونوں الگ ہو کر بیٹھ جاتے اور ان کے پاس کسی کو نہ آنے دیتے ۔ (رواہ ابن سعد)