hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37831

.

كنز العمال

37831
Kanz al-Ummal
37818 عن المسور بن المخرمة قال : باع عبد الرحمن بن عوف أرضا له من عثمان بن عفان بأربعين ألف دينار فقسم ذلك المال في بني زهرة وفي فقراء المسلمين وأمهات المؤمنين ، فبعث معي إلى عائشة بمال من ذلك المال ، فقالت : أما إني قد سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : لن يحنو عليكن بعدي إلا الصالحون ، سقى الله ابن عوف من سلسبيل الجنة (أبو نعيم).
٣٧٨١٨۔۔۔ مسور بن مخرمہ کی روایت ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے حضرت عثمان بن عفان (رض) کو چالیس ہزار دینار میں بیچی عبدالرحمن بن عوف (رض) نے حاصل ہونے والا مال بنی زہرہ کے فقراء و مسکین اور امہات المومنین میں تقسیم کیا مسور کہتے ہیں حضرت عائشہ (رض) کے حصہ کامل مجھے دے کر ان کے پاس بھیجا جب میں حضرت عائشہ (رض) کے پاس پہنچا انھوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ میرے بعد تمہارے اوپر۔ (ازواج مطہرات پر) صرف نیک و صالح لوگ ہی مہربان ہوں گے اللہ تعالیٰ ابن عوف کو جنت کے مخصوص چشمہ سلسبیل سے پانی پلائے۔ (رواہ ابونعیم)