hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37852

.

كنز العمال

37852
Kanz al-Ummal
37839- عن أبي وائل قال: بينما أنا أرعى غنما لأهلي فجاء ركب ففرقوا غنمي، فوقف رجل منهم فقال: اجمعوا لهذا غنمه كما فرقتموها عليه ثم اندفعوا، فاتبعت رجلا منهم فقلت: من هذا؟ قال: النبي صلى الله عليه وسلم. "يعقوب بن سفيان، كر، قال كر: الأحاديث في أنه لم ير النبي صلى الله عليه وسلم أصح
٣٧٨٣٩۔۔۔ ابو وائل (رح) سے مروی ہے ایک مرتبہ میں اپنے گھر والوں کی بکریاں چرا رہا تھا ایک قافلہ آیا جس کی وجہ سے میری بکریاں ادھر ادھر منتشر ہوگئیں۔ ان قافلے والوں میں سے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا : اس کی بکریاں جمع کردو جس طرح تم نے ان ادھر ادھر منتشر کردیا ہے۔ پھر وہ لوگ وہاں سے چلے گئے۔ میں نے ان کے پیچھے جا کر ایک آدمی سے پوچھا : یہ کون تھے ؟ اس نے بتایا کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھے۔ (یعقوب بن سفیان، ابن عساکر)
کلام :۔۔۔ ابن عساکر (رح) فرماتے ہیں وہ روایتیں جو اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ ابو وائل نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہیں دیکھا وہ زیادہ صحیح روایتیں ہیں۔
فائدہ :۔۔۔ ابو وائل کا نام شفیق بن سلمہ اسدی کوفی ہے۔ انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا زمانہ پایا تھا لیکن زیارت نہ کرسکے۔ ابن حبان ثقات میں فرماتے ہیں ان کی وفات ٨٠ ھ میں ہوئی۔ ابن سعد (رح) فرماتے ہیں ابو وائل بہت حدیث روایت کرنے والے اور ثقہ تھے۔ تہذیب التہذیب ٤/ ٣٦٢۔