hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37907

.

كنز العمال

37907
Kanz al-Ummal
37895- "مسند أبي جمعة واسمه حبيب بن سباع" عن خالد ابن دريك قال: قلت لأبي جمعة رجل من الصحابة: حدثنا حديثا سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: نعم، أحدثك حديثا جيدا، تغدينا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعنا أبو عبيدة فقال: يا رسول الله! هل أحد خير منا؟ أعلمنا معك وجاهدنا معك! قال: "نعم، قوم يكونون من بعدي، يؤمنون بي ولم يروني، يجدون كتابا بين لوحين فيؤمنون به ويصدقون به، فهم خير منكم". "حم، ع والباوردي وابن قانع، طب، ك وأبو نعيم، كر".
٣٧٨٩٥۔۔۔ (مسند ابو جمعہ حبیب بن سباع) خالد بن دریک سے مروی ہے فرماتے ہیں : میں نے صحابہ (رض) میں سے ایک آدمی ابوجمعہ سے عرض کیا : آپ ہمیں کوئی ایسی بات ذکر کریں جو آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہو ! انھوں نے فرمایا : ہاں۔
میں تمہیں ایک اچھی بات سناتا ہوں۔ ایک مرتبہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صبح کا کھانا تناول کیا، ہمارے ساتھ حضرت ابو عبیدۃ (رض) بھی تھے۔ انھوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا ہم سے بھی بہتر کوئی ہے ؟ کیونکہ ہم آپ کے روبرواسلام لائے اور آپ کے ساتھ مل کر ہم نے جہاد کیا۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہاں (تم سے بہتر) وہ لوگ ہوں گے جو میرے بعد آئیں گے، مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انھوں نے مجھے دیکھا نہ ہوگا، دوگتوں کے درمیان کتاب اللہ کو پائیں گے اور اس پر ایمان لے آئیں گے اور اس کی تصدیق کریں گے وہ تم سے بہتر ہوں گے۔ (مسند احمد، مسند ابی یعلی ، الباوردی، ابن قانع، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم، ابونعیم، ابن عساکر)