37925- عن عمر قال: قام رسول الله صلى الله عليه وسلم بمكة يعرض نفسه على قبائل العرب قبيلة في الموسم ما يجد أحدا يجيبه، حتى جاء الله بهذا الحي من الأنصار لما أسعدهم الله وساق لهم من الكرامة، فآووا ونصروا، فجزاهم الله عن نبيهم خيرا. "البزار وحسنه".
٣٧٩٢٥۔۔۔ حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں حج کے دنوں میں لوگوں سے ملنے کھڑے ہوئے اور عرب کے ایک ایک قبیلے کے پاس کر دعوت دینے لگے، لیکن کوئی ایسا قبیلہ نہیں ملا جو آپ کی دعوت کو قبول کرتا حتی کہ اللہ پاک نے انصار کے اس قبیلے کو کھڑا کردیا اور ان کو یہ سعادت بخش دی اور ان کو یہ کرامت و عزت نصیب ہوئی کہ انھوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مہاجرین کو ٹھکانا دیا اور ان کی مدد کی، پس اللہ پاک ان کو ان کے نبی کی طرف سے جزائے خیر دے۔ (البزار وحسنہ)