hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38023

.

كنز العمال

38023
Kanz al-Ummal
38011- "مسند حذيفة بن اليمان" عن أبي الطفيل قال: كان بين حذيفة وبين رجل من أهل العقبة بعض ما يكون بين الناس فقال: أنشدك الله كم كان أصحاب العقبة؟ فقال أبو موسى الأشعري: قد كنا نخبر أنهم أربعة عشر، فقال حذيفة: فإن كنت فيهم فقد عشر ، أشهد بالله أن اثنى عشر منهم حزب الله ورسوله في الحياة الدنيا ويوم يقوم الاشهاد (ش).
٣٨٠١١۔۔۔ (مسند حذیفہ بن یمان) ابوطفیل سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ (رض) اور بیعت عقبہ والے کسی شخص کے درمیان کوئی رنجش ہوگئی، فرمایا : میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں بتاؤ کہ بیعت عقبہ والے کتنے افراد تھے ؟ تو ابوموسیٰ اشعری (رض) کہنے لگے : ہمیں بتایا جاتا تھا کہ وہ چودہ افراد تھے، حضرت حذیفہ (رض) نے فرمایا : میں بھی ان لوگوں میں تھا وہ پندرہ آدمی تھے، اور میں اللہ تعالیٰ کی گواہی دے کر کہتا ہوں کہ ان میں سے بارہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی جماعت ہیں دنیا میں بھی اور (آخرت میں) اس دن بھی جس دن گواہ کھڑے ہوں گے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
حضرت حذیفہ (رض) نے اپنے آپ کو، اور دو اور افراد کو شمار نہیں کیا۔