38033- عن أبي الدرداء قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم فإذا جماعة من العرب يتفاخرون، فأذن لي رسول الله صلى الله عليه وسلم فدخلت، فقال لي: "يا أبا الدرداء! ما هذا اللجب1 الذي أسمع؟ " قلت: هذه العرب تفتخر بفناء رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: "يا أبا الدرداء! إذا فاخرت ففاخر بقريش، وإذا كاثرت فكاثر بتميم، وإذا حاربت فحارب بقيس، ألا! وإن وجوهها كنانة، ولسانها أسد، وفرسانها قيس، يا أبا الدرداء! كان لله فرسانا في سمائه يقاتل بهم أعداءه وهم الملائكة وفرسانا في ارضه وهم قيس يقاتل بهم أعداءه، يا أبا الدرداء! إن آخر من يقاتل عن الدين حين لا يبقى إلا ذكره ومن القرآن إلا رسمه لرجل من قيس! قلت: يا رسول الله! ممن هو من قيس؟ قال: من سليم". "كر وقال: غريب جدا، ش".
٣٨٠٣٣۔۔۔ حضرت ابودرداء (رض) سے روایت ہے فرمایا : میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، عرب کی ایک جماعت آپس میں فخر کررہی تھی، مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اندر آنے کی اجازت دی، میں اندر آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابودرداء ! یہ شور کیسا ہے ؟ جو میں سن رہا ہوں ؟ میں نے عرض کیا : یہ کچھ عرب ہیں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحن میں فخر کررہے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابودرداء جب فخر کروتو قریش پر کرو، اور تعداد میں تمیم پر، اور لڑائی میں قیس پر فخر کرنا، آگاہ رہنا، ان کے چہرے کنانہ، ان کی زبانیں اسد، اور ان کے گھڑ سوار قیس ہیں، ابودرداء ! اللہ تعالیٰ کے بہت سے گھڑ سوار آسمانوں میں ہیں جن کے ذریعہ وہ اپنے دشمنوں سے جنگ کرتا ہے اور وہ فرشتے ہیں اور (اس کے) بہت سے گھڑ سوار اس کی زمین میں ہیں جن سے وہ اپنے دشمنوں سے جنگ کرتا ہے اور وہ ” قیس “ ہے، ابودرداء ! آخری شخص جو دین کا دفاع کرے گا جب کہ دین کا صرف نام اور قرآن کے صرف حروف رہ جائیں گے وقیس کا ہوگا، میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قیس میں سے کس قبیلہ سے ہوگا، فرمایا : سلیم سے۔ (ابن عساکر وقال : غریب جدا، ابن ابی شیبہ)