38137 * (أيضا) * عن الحارث بن رافع بن مكيث الجهني أنه سأل جابر بن عبد الله فقال : لي غنم وغلمان وهم يخبطون على غنمهم هذه الثمرة الحبلة وهي ثمرة السمر ، فقال جابر : لا ، ثم لا ، لا يخبط ولا يعضد حمى رسول الله صلى الله عليه وسلم ولكن هشوا هشا ، ثم قال جابر : إن كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ليمنع أن يقطع المسد (ابن جرير).
٣٨١٣٧۔۔۔ حارف بن رافع بن مکیث جہنی سے روایت ہے کہ انھوں نے جابربن عبداللہ (رض) سے پوچھا : کہ میری بکریاں اور غلام ہیں وہ غلام بکریوں پر یہ ڈوڈی وال پھل گراتے ہیں جو ببول کا پھل ہے۔ تو حضرت جابر (رض) نے فرمایا : نہیں کبھی نہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چراگاہ کا نہ درخت جھاڑا جائے اور نہ کاٹا جائے البتہ ہلکا سا جھاڑ لیا کرو جس سے صرف پتے ہی گریں، پھر حضرت جابر (رض) نے فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بند حدود حرم کے درخت کاٹنے سے منع فرمایا ہے۔ (رواہ ابن جریر)