38159 عن عائشة قالت : لما قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم المدينة قدمها وهي أوبأ أرض الله من الحمى ، فأصاب أصحابه منها بلاء وسقم وصرف الله ذلك عن نبيه ، فذكرت لرسول الله صلى الله عليه وسلم ما سمعت منهم فقلت : إنهم ليهذون ما يعقلون من شدة الحمى ، فقال : اللهم ! حبب إلينا المدينة كما حببت إلينا مكة أو أشد ، وبارك لنا في مدنا وصاعنا وانقل وباءها إلى مهيعة (ابن إسحاق).
٣٨١٥٩۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے فرمایا : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ آئے تو مدینہ بخار کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کی سب سے زیادہ وبائی زمین تھی، چنانچہ آپ کے صحابہ (رض) میں سے کچھ کو یہ بیماری اور مصیبت پہنچی، (جبکہ) اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے نبی سے دور رکھا، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان سے سنی باتیں عرض کیں، میں نے کہا : وہ بخار کی شدت کی وجہ سے بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔ آپ نے فرمایا : اے اللہ ! مدینہ ہمارے لیے ایسے ہی چہیتا بنادے جیسے تو نے ہمارے لیے مکہ کو محبوب بنایا ہے بلکہ اس سے زیادہ، اور ہمارے مدوصاع میں برکت عطا فرما، اور اس کی وبا مقام میعۃ منتقل کردے۔ (ابن اسحاق)