hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38179

.

كنز العمال

38179
Kanz al-Ummal
38167 عن سعد بن أبي وقاص أنه وجد إنسانا يعضد ويخبط عضاها بالعقيق فأخذ فأسه ونطعه وما سوى ذلك ، فانطلق العبد إلى ساداته فأخبرهم الخبر ، فانطلقوا إلى سعد فقالوا : الغلام غلامنا فأردد إليه ما أخذت منه ، فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : من وجدتموه يعضد أو يخبط عضاه المدينة بريدا في بريد فلكم سلبه فلم أكن أرد شيئا أعطانيه رسول الله صلى الله عليه وسلم (عب).
٣٨١٦٧۔۔۔ حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے مقام عتیق میں ایک شخص کو درخت کاٹتے اور اس کے کانٹے جھاڑتے دیکھا تو اس کا کلہاڑا لے کر اسے پیٹا اور ڈانٹا دھمکایا، وہ غلام اپنے مالکوں کے پاس جا کر انھیں اطلاع کرنے لگا، وہ لوگ حضرت سعد کے پاس آکر کہنے لگے : وہ غلام ہمارا تھا آپ نے اس سے جو کچھ چھینا ہے اسے لوٹا دیجئے، آپ نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا : جو مدینہ کی منزل درمنزل مسافت میں درخت کاٹتا یا جھاڑتا دکھائی دے تو اس کا سامان تمہارا ہے لہٰذا میں وہ چیز واپس کرنے کا نہیں جو مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (پیشگی) عطا کی ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)