38241- عن العرباض بن سارية عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قام يوما في الناس فقال: "يا أيها الناس! يوشك أن تكونوا أجنادا مجندة جند بالشام وجند بالعراق وجند باليمن، فقال ابن حوالة: يا رسول الله! إن أدركني ذلك الزمان فاختر لي، فقال: إني أختار لك الشام، فإنه خيرة المسلمين وصفوة الله من بلاده، يجتبي إليها صفوته من خلقه، فمن أبى فليلحق بيمنه وليسق من غدره، فإن الله قد تكفل لي بالشام وأهله". "كر".
٣٨٢٤١۔۔۔ حضرت عررباض بن ساریہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن لوگوں میں کھڑے ہو کر فرمانے لگے : لوگو ! عنقریب تمہارے کئی لشکر (پھیلے (ہوں گے، ایک لشکر شام میں ایک عراق میں اور ایک یمن میں ہوگا۔ تو ابن حوالہ کہنے لگے : یا رسول اللہ ! اگر مجھے وہ زمانہ مل جائے تو میرے لیے (جگہ کا) انتخاب فرمائیے ! آپ نے فرمایا : میں تمہارے لیے شام کا انتخاب کرتا ہوں، کیونکہ وہ مسلمانوں کے لیے بہتر اور اللہ تعالیٰ کی زمین کا پسندیدہ حصہ ہے وہاں اس کی مخلوق میں سے برگزیدہ بندے چنے جاتے ہیں، جس کا جی نہ چاہے وہ اس کے یمن میں چلا جائے اور اس کے حوضوں کا پانی پیئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے شام واہل شام کی ذمہ داری لی ہے۔ (رواہ ابن عساکر)