38251- عن ابن عمر قال: قال عمر: لا تتركوا اليهود والنصارى بالمدينة فوق ثلاث قدر ما يبيعون سلعتهم. وقال: لا يجتمع دينان في جزيرة العرب."أبو عبيد، ش".
٣٨٢٥١۔۔۔ حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : یہودونصاریٰ کو تین دن سے زیادہ مدینہ میں نہ چھوڑو، اس عرصہ میں وہ اپنا سامان بیچ لیں، اور فرمایا : جزیرہ عرب میں دو دین جمع نہیں ہوں گے۔ (ابوعبید فی کتاب الاموال، ابن ابی شیبہ)
عالم عربی دوبراعظموں میں پھیلا ہوا ہے ایشیا اور افریقہ، اس کا ایشائی حصہ جزیرہ نمائے عرب اور بعض دوسرے شمالی ملکوں پر مشتمل ہے، جزیرہ نمائے عرب، عربوں کا اصل وطن اور عربی نسلوں کا اصل منبع ہے جزیرہ نمائے عرب کو مجازاً جزیرۃ العرب بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کے شمال سے شمال مشرق تک دریائے فرات بہتا ہے اور اس کے شمال مغرب میں دریائے عاصی ہے۔ (جزیرۃ العرب سید محمد رابع ندوی)