hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38290

.

كنز العمال

38290
Kanz al-Ummal
38278 عن المعرور بن سويد قال : كنت مع عمر بين مكة والمدينة فصلى بنا الفجر ثم رأى أقواما ينزلون فيصلون في مسجد فسأل عنهم ، فقالوا : مسجد صلى فيه النبي صلى الله عليه وسلم ، فقال : إنما هلك من كان قبلكم أنهم أتخذوا آثار أنبيائهم بيعا ، من مر بشئ من هذه المساجد فحضرت الصلاة فليصل وإلا فليمض (عب).
٣٨٢٧٨۔۔۔ معرور بن سوید سے روایت ہے فرماتے ہیں : میں حضرت عمر (رض) کے ساتھ مکہ اور مدینہ (زادھما اللہ شرفا) میں تھا آپ نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، تھوڑی دیر کے بعد آپ نے کچھ لوگ دیکھے جو کسی مسجد میں نماز پڑھنے لگے آپ نے ان سے پوچھا : وہ کہنے لگے : یہ ایک مسجد ہے جس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی تھی، آپ نے فرمایا : تم سے پہلے لوگ اسی وجہ سے ہلاک ہوئے کہ انھوں نے اپنے انبیاء کے آثار کو عبادت گاہیں بنالیا، جو کوئی ان مساجد میں سے کسی مسجد کے قریب سے گزرے تو اگر نماز کا وقت ہوجائے تو نماز پڑھ لے ورنہ وہاں سے گزر جائے۔ (رواہ عبدالرزاق)