hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38310

.

كنز العمال

38310
Kanz al-Ummal
38298- عن علي قال: سأل رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا قاعد فقال: يا رسول الله! أي شهر تأمرني أن أصوم بعد شهر رمضان؟ قال: " إن كنت صائما بعد شهر رمضان فصم المحرم، فإنه شهر الله وفيه يوم تاب الله فيه على قوم ويتوب فيه على آخرين." الدارمي، ت وقال: حسن غريب، عم، ع، هب".
٣٨٢٩٨۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرمایا : ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا میں آپ کے پاس بیٹھا تھا وہ کہنے لگا : یارسول اللہ ! رمضان کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کسی مہینہ کے روزے رکھنے کا حکم دیتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم نے رمضان کے بعد کسی مہینہ کا روزہ رکھنا ہے تو محرم کا روزہ رکھو، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اس میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول کی اور اسی میں دوسروں کی توبہ قبول کرتا ہے۔ (الدارمی، ترمذی وقال : حسن غریب، عبداللہ بن احمد بن حنبل فی الزوائد، ابویعلی، بیھقی)