hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3840

.

كنز العمال

3840
Kanz al-Ummal
3840 – "إن لله بحرا من نور حوله ملائكة من نور على جبل من نور، بأيديهم حراب من نور، يسبحون حول ذلك البحر، سبحان ذي الملك والملكوت، سبحان ذي العزة والجبروت، سبحان الحي الذي لا يموت، سبوح قدوس رب الملائكة والروح، فمن قالها في يوم مرة أو شهر أو سنة مرة، أو في عمره غفر الله له ما تقدم من ذنبه وما تأخر ولو كانت ذنوبه مثل زبد البحر أو مثل رمل عالج، أو فر من الزحف". "الديلمي عن أنس".
3840: اللہ تعالیٰ کا ایک سمندر ہے نور سے بھرا ہوا۔ اس کے گرد و پیش نور کے ملائکہ ہیں جو نور کے پہاڑوں پر (متمکن) ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں نور سے لبریز ڈول ہیں۔ وہ ملائکہ اس سمندر کے پاس اللہ تعالیٰ ان الفاظ میں تسبیح کرتے رہتے ہیں :
سبحان ذی الملک والملکوت، سبحان ذی العزۃ والجبروت، سبحان الحی الذی لایموت، سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح۔
پاک ہے ملک اور ملکوت والی ذات، پاک ہے عزت اور طاقت والی ذات، پاک ہے وہ زندہ جو کبھی مرے گا نہیں، وہ نرا پاک ہے (بذات خود) مقدس ہے، ملائکہ اور روح (امین جبرائیل علیہ السلام) کا پروردگار ہے۔
جس شخص نے یہ کلمات دن میں، یا مہینے میں، یا سال میں، یا ساری زندگی میں ایک مرتبہ بھی کہہ لے اللہ پاک اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف فرما دے گا خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں یا ریت کے ذرات کے برابر ہوں یا وہ جنگ سے بھاگا ہو۔ (الدیلمی عن انس (رض))
کلام : التنزیہ 2/326 ۔ ذیل اللآلی 147 ۔