hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38453

.

كنز العمال

38453
Kanz al-Ummal
38441- "يا عوف! احفظ خلالا ستا بين يدي الساعة: إحداهن موتي، ثم فتح بيت المقدس، ثم داء يظهر فيكم يستشهد الله به ذراريكم وأنفسكم ويزكي به أموالكم، ثم تكون الأموال فيكم حتى يعطى الرجل مائة دينار فيظل ساخطا، وفتنة تكون بينكم لا يبقى بيت مسلم إلا دخلته، ثم تكون بينكم وبين بني الأصفر هدنة فيغدرون ثم يسيرون إليكم في ثمانين غاية تحت كل عاية اثنا عشر ألفا." هـ، ك - عن عوف بن مالك الأشجعي"
٣٨٤٤١۔۔۔ عوف ! قیامت سے پہلے چھ چیزیں یاد رکھنا : ایک میری وفات، پھر بیت المقدس کی فتح، پھر تم لوگوں میں ایک بیماری ظاہر ہوگی، جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ تمہاری اولاد اور تمہیں شہید کرے گا اس کے ذریعہ تمہارے مال پاک کرے گا۔ پھر تم میں اموال کی بہتات ہوگی یہاں تک کہ آدمی کو سو دینار دئیے جائیں گے پھر بھر وہ ناراض ہوگا۔ اور ایک ایسا فتنہ ظاہر ہوگا جو ہر مسلمان کے گھر میں پہنچ جائے گا۔ پھر تم میں اور رومیوں کے درمیان صلح ہوگی پھر وہ بدعہدی کریں گے اس کے بعد وہ اسی جھنڈے لے کر تمہاری طرف نکلیں گے ہر جھنڈے تلے بارہ ہزار لوگ ہوں گے۔ (ابن ماجہ، حاکم عن عوف بن مالک الاشجعی)