38517- "إن بين يدي الساعة ثلاث سنوات، تمسك السماء أول سنة ثلث قطرها والأرض ثلث نباتها، والسنة الثانية تمسك السماء ثلثي قطرها والأرض ثلثي نباتها، والسنة الثالثة تمسك السماء قطرها والأرض نباتها حتى لا يبقى ذو خف ولا حافر، إن يخرج - يعني الدجال - وأنا فيكم فأنا حجيجه وإلا فإن الله عز وجل خليفتي على كل مؤمن، قالوا: يا رسول الله! فما يجزيء المؤمن؟ قال: ما يجزئ الملائكة: التسبيح والتحميد والتهليل." طب - عن أسماء بنت يزيد".
٣٨٥١٧۔۔۔ قیامت سے پہلے تین سال ہوں گے، پہلے سال میں آسمان اپنی تہائی بارش روک لے گا، اور زمین اپنی تہائی پیداوار کھینچ لے گی۔ اور دوسرے سال آسمان دوتہائی اپنی بارش سلب کرلے گا اور زمین دو تہائی نباتات روک لے گی۔ تیسرے سال آسمان سے بارش اور زمین کی نباتات رک جائے گی کوئی اونٹ اور گدھا باقی نہیں رہے گا، اگر وہ یعنی دجال نکل آیا اور میں تم میں زندہ رہا تو تم میں اس کا مقابلہ کروں گا ورنہ اللہ تعالیٰ ہر مومن کا میری طرف سے وارث ہے، لوگوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! مومن کو زندہ رہنے کے لیے کیا چیز فائدہ دے گی ؟ آپ نے فرمایا : جو فرشتوں کو فائدہ دیتی ہے۔ سبحان اللہ، الحمد للہ اور لا الہٰ الا اللہ کہنا۔ (طبرانی فی الکبیر عن اسماء بنت یزید)