hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38536

.

كنز العمال

38536
Kanz al-Ummal
38524- يوشك العلم أن يرفع - قالها ثلاثا، قال زيد بن لبيد: وكيف يرفع العلم منا وهذا كتاب الله بين أظهرنا قد قرأناه ويقرئه أبناؤنا أبناءهم! فقال: ثكلتك أمك يا زيد بن لبيد! إن كنت لأعدك من فقهاء أهل المدينة! أو ليس هؤلاء اليهود والنصارى عندهم التوراة والإنجيل فما أغنى عنهم! إن الله ليس يذهب بالعلم برفع ولكن يذهب بحملته، لا قل ما قبض الله عالما من هذه الأمة إلا كان ثغرة في الإسلام لا تسد بمثله إلى يوم القيامة."ابن عساكر عن أبي شجرة".
٣٨٥٢٤۔۔۔ آپ نے تین مرتبہ فرمایا : عنقریب علم اٹھالیا جائے گا، زید بن لبید نے عرض کیا : ہم سے علم کیسے اٹھایا جائے گا جب کہ یہ اللہ کی کتاب ہمارے درمیان موجود ہے ہم نے اسے پڑھا اور اسے ہمارے بیٹے اپنی اولاد کو پڑھائیں گے ؟ آپ نے فرمایا : زید بن لبید ! تمہیں تمہاری ماں گم پائے، میں تو تمہیں مدینہ کے سمجھدار لوگوں میں سمجھتا تھا، کیا یہ یہودونصاریٰ جو ہیں ان کے پاس توراۃ و انجیل ہے پھر انھیں کیا فائدہ ہوا ؟ اللہ تعالیٰ علم کو اٹھا کر ختم نہیں کرے گا بلکہ حاملین علم (علماء) کو ختم کردے گا اللہ تعالیٰ اس امت میں سے جس عالم کی روح قبض کرکے کمی کرے گا تو اسلام میں ایک شگاف پڑجائے گا جو اس جیسے شخص کی بندش سے قیامت تک ہیں بند ہوگا۔ (ابن عساکر عن ابی شجرۃ)