hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38595

.

كنز العمال

38595
Kanz al-Ummal
38583- "لا تقوم الساعة حتى يظهر الفحش وقطيعة الرحم وسوء الجوار، ويؤتمن الخائن ويخون الأمين، قيل: يا رسول الله! كيف المؤمن يومئذ؟ قال: كالنخلة وقعت فلم تكسر وأكلت فلم تفسد ووضعت طيبا، أو كقطعة الذهب أدخلت النار فأحرقت فلم تزدد إلا جودة." الحاكم في الكنى، ك - عن ابن عمر".
٣٨٥٨٣۔۔۔ جب تک فحاشی، قطع رحمی، بدپڑوسی، ظاہر نہیں ہوجاتی، جب تک بددیانت کو امین اور امین کو بددیانت سمجھا جائے، قیامت قائم نہیں ہوگی۔ کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اس دن مومن کیسے ہوگا ؟ فرمایا : جیسے شہد کی مکھی جو گرے لیکن ٹوٹے نہیں، کھائے خراب نہ کرے اور پاکیزہ چیز نکالے۔ یا جیسے سونے کا ٹکڑا جو آگ میں ڈالا جائے تو جل کر اور خالص ہوجائے۔ (الحاکم فی الکنی، حاکم عن ابن عمرو)