38696- "يبايع لرجل من أمتي بين الركن والمقام كعدة أهل بدر، فتأتيه عصب العراق وأبدال الشام، فيأتيهم جيش من الشام حتى إذا كانوا بالبيداء خسف بهم، ثم يسير إليه رجل من قريش أخواله كلب فيهزمهم الله تعالى، فكان يقال: الخائب من خاب غنيمة كلب." ش، طب، كر - عن أم سلمة".
٣٨٦٩٦۔۔۔ میری امت کے ایک شخص کے لیے رکن و مقام کے مابین بیعت لی جائے گی، (بیعت کرنے والوں کی) تعداد بدری صحابہ (رض) جتنی ہوگی۔ اس کے پاس ابدال شام اور عراق کے سردار آئیں گے، پھر ان کے پاس (مقابلہ کے لئے) شام کا لشکر آئے گا جب وہ کھلے میدان میں ہوں گے انھیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ پھر قریش کا ایک شخص اس پر چڑھائی کرے گا جس کے ماموں کلب ہوں گے اللہ تعالیٰ انھیں بھی شکست دے گا، تو کہا جانے لگے گا جس نے کلب کی غنیمت نہیں لوٹی وہ نقصان میں رہا۔ (ابن ابی شیبہ، طبرانی، ابن عساکر عن ام سلمہ)
کلام :۔۔۔ الضعیفۃ ١٩٦٥۔