38698- "يخرج رجل يقال له السفياني في عمق دمشق وعامة من يتبعه من كلب، فيقتل حتى يبقر بطون النساء ويقتل الصبيان فتجمع لهم قيس فيقتلها حتى لا يمنع ذنب تلعة، ويخرج رجل من أهل بيتي في الحرة فيبلغ السفياني، فيبعث إليه جندا من جنده فيهزمهم، فيسير إليه السفياني بمن معه، حتى إذا صار ببيداء من الأرض خسف بهم، فلا ينجو منهم إلا المخبر عنهم. " ك - عن أبي هريرة"
٣٨٦٩٨۔۔۔ دمشق کی گہرائی والے حصہ سے ایک شخص نکلے گا جسے سفیانی کہا جاتا ہوگا اس کی اکثر پیروی کرنے والے قبیلہ کلب والے ہوں گے، پھر وہ لوگوں کو قتل کرے گا یہاں تک کہ وہ عورتوں کے پیٹ چاک کرکے بچے قتل کرڈالے گا پھر ان کے مقابلہ میں قیس جمع ہوں گے تو وہ انھیں بھی بکثرت قتل کرے گا، اس کے بعد میرے گھرانے کا ایک شخص حرہ میں نکلے گا سفیانی کو اس کی خبر پہنچے گی، تو وہ اس کے مقابلے میں ایک لشکر بھیجے گا جنہیں یہ شکست دے دے گا، پھر سفیانی اپنے ہمراہیوں کو لے کر اس کے مقابلہ میں آئے گا جب وہ کھلے میدان میں پہنچے گے تو سوائے ایک شخص کے جس نے ان کی خبر دینی ہوگی، سب زمین میں دھنسا دئیے جائیں گے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )