38769- "ما بعث الله من نبي إلا أنذر أمته الدجال، أنذره نوح والنبيون من بعده، وإنه يخرج فيكم، فما خفي عليكم من شأنه فليس يخفى عليكم إن ربكم ليس بأعور، وأنه أعور العين اليمنى كأن عينه عنبة طافئة، ألا! إن الله حرم عليكم دماءكم وأموالكم كحرمة يومكم هذا في بلدكم هذا في شهركم هذا، ألا! هل بلغت؟ اللهم اشهد! ثلاثا، ويحكم انظروا لا ترجعوا بعدي كفارا يضرب بعضكم رقاب بعض." خ - عن ابن عمر".
٣٨٧٦٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جو نبی بھی بھیجا اس نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا ہے نوح (علیہ السلام) اور ان کے بعد کے نبیوں نے اس سے ڈرایا، وہ تم میں نکلے گا۔ اس کی حالت تم سے مخفی نہیں اور نہ مخفی رہے گی، تمہارا رب کانے پن سے پاک ہے جب کہ اس کی داہنی آنکھ کانی ہوگی گویا پھولا ہوا انگور کا دانہ ہے خبردار ! اللہ تعالیٰ نے تمہارے خون و اموال اسی طرح حرام قرار دئیے ہیں جیسے یہ شہر اور مہینہ محرم ہے خبردار ! کیا میں نے پہنچا دیا ؟ اے اللہ گواہ رہنا ! (تین بار فرمایا) ارے دیکھنا میرے بعد کفر کی طرف نہ لوٹنا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو۔ (بخاری عن ابن عمر)