hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38799

.

كنز العمال

38799
Kanz al-Ummal
38787- "لم يكن نبي قبلي إلا حذر أمته الدجال، وهو أعور عينه اليسرى، بعينه اليمنى ظفرة غليظة، بين عينيه مكتوب "كافر" يخرج معه واديان: أحدهما جنة والآخر نار، فجنته نار وناره جنة معه ملكان من الملائكة يشبهان نبيين من الأنبياء: أحدهما عن يمينه، والآخر عن شماله، وذلك فتنة الناس، يقول: ألست بربكم ألست أحيي وأميت؟ فيقول أحد الملكين: كذبت، فما يسمعه أحد من الناس فيحسبون أنه صدق الدجال، وذلك فتنة، ثم يسير حتى يأتي المدينة ولا يؤذن له فيها فيقول: هذه قرية ذاك الرجل، ثم يسير حتى يأتي الشام فيهلكه الله عز وجل عند عقبة أفيق." ط، حم والبغوي، طب، كر - عن سفينة".
٣٨٧٨٧۔۔۔ مجھ سے پہلے ہر نبی نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا، اس کی بائیں آنکھ کافی ہوگی اور اس کی دائیں آنکھ میں ناخنہ ہوگا اس کی محراب سر کی جگہ ” کافر “ لکھا ہوگا۔ اس کے ساتھ دو وادیاں ہوں گی، ایک جنت، دوسری جہنم، تو اس کی جنت جہنم ہے اور جہنم جنت، نیز اس کے ساتھ دو فرشتے ہوں گے جو نبیوں کی طرح ہوں گے ایک اس کے دائیں طرف اور دوسرا بائیں طرف اور یہ لوگوں کے لیے فتنہ ہوگا۔
وہ کہتا پھرے گا : کیا میں تمہارا رب نہیں، کیا میں زندہ مردہ نہیں کرتا ؟ تو ایک فرشتہ کہے گا تو نے جھوٹ کہا، لیکن اس کی یہ بات کوئی بھی نہ سن سکے گا لوگ سمجھیں گے اس نے دجال کی تصدیق کی ہے اور یہ فتنہ ہوگا، پھر وہ چلتے چلتے مدینہ کے پاس پہنچے گا لیکن اسے داخلے کی اجازت نہیں ملے گی تو وہ کہے گا : یہ اس شخص (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کی بستی ہے پھر وہ چلتے چلتے شام تک پہنچ جائے گا وہاں اللہ تعالیٰ اسے افیق کے آخر میں ہلاک کردیں گے۔ (ابوداؤد طیالسی، مسند احمد والبغوی، طبرانی، ابن عساکر، عن سفینۃ)