hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38820

.

كنز العمال

38820
Kanz al-Ummal
38808- "ما أهبط الله عز وجل إلى الأرض منذ خلق آدم إلى أن تقوم الساعة فتنة أعظم من فتنة الدجال، وقد قلت فيه قولا لم يقله أحد من قبلي: إنه آدم جعد ممسوح عين اليسار، على عينه ظفرة غليظة، وإنه يبرئ الأكمه والأبرص ويقول: أنا ربكم فمن قال: ربي الله، فلا فتنة عليه، ومن قال: أنت ربي فقد افتتن يلبث فيكم ما شاء الله، ثم ينزل عيسى ابن مريم مصدقا بمحمد على ملته إماما مهديا وحكما عدلا فيقتل الدجال." طب - عن عبد الله بن مغفل".
٣٨٨٠٨۔۔۔ جب سے اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو پیدا فرمایا اس سے قیامت کے قائم ہونے تک اللہ تعالیٰ نے دجال کے فتنے سے بڑا فتنہ نہیں بھیجا، میں نے اس کے متعلق ایسی دوٹوک بات کی ہے کہ مجھ سے پہلے کسی نے نہیں کی، اس کا گندمی رنگ ہوگا، اس کی بائیں آنکھ سپاٹ ہوگی اس کی آنکھ پر ناخنہ ہوگا وہ کوڑھی اور برص والے کو بھلا کرے گا کہے گا : میں تمہارا رب ہوں، جو کہہ دے گا : میرا رب اللہ ہے اس کے لیے کوئی فتنہ نہیں اور جو کہے گا : تو میرا رب ہے تو وہ فتنہ میں پڑگیا جتنا اللہ نے چاہا وہ تم میں رہے گا، پھر عیسیٰ (علیہ السلام) نازل ہوں گے، محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق کریں گے انہی کی شریعت پر ہدایت یافتہ حاکم اور عادل قاضی ہوں گے وہی دجال کو قتل کریں گے۔ (طبرانی عن عبداللہ بن مغفل)