38855- "إن روح الله عيسى ابن مريم نازل فيكم! فإذا رأيتموه فاعرفوه، فإنه رجل مربوع إلى الحمرة والبياض، عليه ثوبان ممصران، كأن رأسه يقطر وإن لم يصبه بلل، فيدق الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية، ويدعو الناس إلى الإسلام، فيهلك الله في زمانه المسيح الدجال، وتقع الأمنة على أهل الأرض حتى ترعى الأسود مع الإبل والنمور مع البقر والذئاب مع الغنم، ويلعب الصبيان بالحيات لا تضرهم، فيمكث أربعين سنة ثم يتوفى ويصلي عليه المسلمون." ك - عن أبي هريرة".
٣٨٨٥٥۔۔۔ عیسیٰ بن مریم روح اللہ تم پر اترنے والے ہیں جب انھیں دیکھنا تو پہچان لینا، کیونکہ وہ درمیانے قد والے سرخ وسفید رنگ والے ہوں گے ان پر کتے ہوئے دوکپڑے ہوں گے ان کے سر سے پانی ٹپکتا دکھائی دے گا۔ اگرچہ انھوں نے پانی استعمال نہیں کیا ہوگا۔ وہ صلیب توڑ، خنزیر قتل اور جزیہ (ٹیکس) ختم کردیں گے لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں گے، اللہ تعالیٰ انہی کے زمانہ میں خیر سے محروم دجال کو ہلاک کریں گے، زمین والوں میں امن وامان پھیل جائے گا یہاں تک کہ شیر اونٹوں کے ساتھ اور چیتے گائیوں کے ساتھ اور بھیڑئیے بکریوں کے ساتھ چراگاہوں میں پھریں گے بچے سانپوں سے کھیلیں گے اور انھیں کوئی نقصان نہ دیں گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چالیس سال رہیں گے پھر ان کی وفات ہوگی اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )