38881- "مثل أمتي ومثل الدابة حين تخرج كمثل حيز بني ورفعت حيطانه وسدت أبوابه وطرح فيه من الوحش كلها ثم جيء بالأسد فطرح وسطها فارتعدت وأقبلت إلى النفق تلحسه من كل جانب، كذلك أمتي عند خروج الدابة لا يفر منها أحد إلا مثلت بين عينيه، ولها سلطان من ربنا عظيم." أبو نعيم والديلمي - عن سلمان".
٣٨٨٨١۔۔۔ دابۃ الارض جب نکلے گا تو اس کی اور میری امت کی مثال اس جگہ کی سی ہے جو تعمیر کی گئی اور اس کی دیواریں بلند کی گئیں، اور دروازے بندکردئیے گئے اور اس کے تمام وحشی جانور نکال دئیے گئے، پھر شیر لاکر اس کے درمیان میں چھوڑ دیا گیا، پھر وہ عمارت کانپنے لگی اور پھٹنے کے قریب ہوگئی اور ہر طرف سے شیر پر گرنے لگی، یہی حال میری امت کا دابۃ الارض کے نکلنے کے وقت ہوگا ان میں سے کوئی بھی بھاگ نہ سکے گا سب اس کے سامنے لاکھڑے کئے جائیں گے۔ اور اسے ہمارے رب کی
طرف سے بڑی دسترس حاصل ہوگی۔ (ابونعیم والدیلمی عن سلمان)