38886- "لتقصدنكم نار هي اليوم خامدة في واد يقال له: برهوت، تغشى الناس، فيها عذاب أليم، تأكل الأنفس والأموال تدور الدنيا كلها في ثمانية أيام، تطير طير الريح والسحاب، حرها أشد من حرها بالنهار، ولها ما بين السماء والأرض دوي كدوي الرعد القاصف، هي من رؤس الخلائق أدنى من العرش، قيل: يا رسول! أسليمة هي يومئذ على المؤمنين والمؤمنات؟ قال، وأين المؤمنون والمؤمنات يومئذ؟ هم شر من الحمر يتسافدون كما تتسافد البهائم وليس فيهم رجل يقول: مه مه." طب وابن عساكر - عن حذيفة بن اليمان".
٣٨٨٨٦۔۔۔ وہ آگ تمہارا ضرور قصہ ختم کرے گی جو آج وادی برھوت میں بجھی ہوئی ہے لوگوں کو گھیرے گی اس میں دردناک عذاب ہوگا، جانداروں اور اموال کو کھاجائے گی پوری دنیا میں آٹھ دنوں میں پھرے گی، وہ پرندوں اور بادلوں کی طرح اڑے گی، اس کی گرمی دن کی گرمی سے سخت ہوگی آسمان و زمین میں اس کی آواز کو ندنے والی بجلی کی طرح ہوگی وہ لوگوں کے سروں کی بنسبت عرش کے زیادہ نزدیک ہوگی، کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! کیا وہ مسلمانوں کے لیے سلامتی والی ہوگی ؟ آپ نے فرمایا : اس وقت مسلمان مرد عورتیں ہوں گی کہاں ؟ وہ تو گدھوں سے برے لوگ ہوں گے جانوروں کی طرح صحبت کریں گے ان میں ایک شخص بھی ایسا نہیں ہوگا جو ان سے کہے : نہ کرونہ کرو۔ (طبرانی فی الکبیر، ابن عساکر عن حذیفۃ بن الیمان)