38917- "إن الناس يحشرون يوم القيامة على ثلاثة أفواج: فوج راكين طاعمين كاسين، وفوج تسحبهم الملائكة على وجوههم وتحشرهم النار، وفوج يمشون ويسعون، ويلقي الله الآفة على الظهر فلا يبقى ذات ظهر حتى أن الرجل ليكون له الحديقة المعجبة يعطيها بذات القتب لا يقدر عليها." حم، ن ك - عن أبي ذر"
٣٨٩١٧۔۔۔ قیامت کے روز لوگوں کی تین فوجیں ہوں گی، سواروں، کھانے والوں اور ننگوں کی فوج، ایک فوج کو فرشتے منہ کے بل گھسیٹ رہے ہوں گے اور آگ انھیں جمع کرے گی، ایک فوج چلتی اور بھاگتی ہوگی۔ اور اللہ تعالیٰ پشت پر مصیبت ڈال دے گا تو پھر کوئی قفاری (پیٹھ والا) باقی نہیں رہے گا یہاں تک کہ آدمی کے پاس پسندیدہ باغ ہوگا جسے وہ کجاوے والے اونٹ کے بدلے دے دے گا اس پر اس دسترس نہیں ہوگی۔ (مسند احمد، نسائی، حاکم عن ابی ذر)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٨٠١، ضعیف النسائی ١١٩۔