hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38932

.

كنز العمال

38932
Kanz al-Ummal
38919- "أول ما يدعى يوم القيامة آدم عليه السلام فتراءى ذريته فيقال: هذا أبوكم آدم، فيقول: لبيك وسعديك! فيقول: أخرج بعث جهنم من ذريتك، فيقول: يا رب! كم أخرج؟ فيقول: أخرج من كل مائة تسعة وتسعين، قالوا: يا رسول الله! إذا أخذ منا من كل مائة تسعة وتسعون فماذا يبقى منا؟ قال: إن أمتي في الأمم كالشعرة البيضاء في الثور الأسود." خ - عن أبي هريرة"
٣٨٩١٩۔۔۔ قیامت کے روز سب سے پہلے آدم (علیہ السلام) کو بلایا جائے گا، آپ کی اولاد آپ کو دیکھے گی کہا جائے گا : یہ تمہارے باپ آدم ہیں، وہ کہیں گے : میں حاضر ہوں اور میری سعادت ہے ! اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جہنم کی طرف بھیجے جانے والوں میں سے اپنی اولاد کے لوگ نکال لیں ! عرض کریں گے میرے رب کتنے نکالوں ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ہر سو میں سے ننانوے، لوگوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! جب ہم میں سے ہر سو سے ننانوے نکالے جائیں گے تو ہمارا کیا باقی بچے گا ؟
آپ نے فرمایا : میری امت (دوسری) امتوں میں کالے بیل پر سفید بال کی طرح ہے۔ (بخاری عن ابوہریرہ )