38984- "يجاء بابن آدم يوم القيامة كأنه 3بذج فيوقف بين يدي الله عز وجل فيقول الله: أعطيتك وخولتك وأنعمت عليك فماذا صنعت! فيقول: جمعته وثمرته وتركته أكثر ما كان فارجعني آتك به كله، فيقول له: أرني ما قدمت! فيقول: يا رب! جمعته وتركته وثمرته وتركته أكثر ما كان فأرجعني آتك به كله، فإذا عبد لم يقدم خيرا فيمضي به إلى النار." ت - عن أنس"
٣٨٩٨٤۔۔۔ قیامت کے دن انسان کو لایا جائے گا جیسے وہ بھیڑ کا میمنہ ہے پھر اسے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھرا کردیا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں نے تجھے دیا، تجھ پر بخشش کی، تجھ پر انعام کیا، (لیکن) تم نے کیا کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میں نے اسے جمع کیا منافع کمائے اور جتنا تھا اس سے زیادہ چھوڑ کر آگیا، مجھے لوٹاتا کہ میں اس سارے کو تیرے پاس لے آؤں، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے : جو تم نے آگے بھیجا وہ مجھے دکھاؤ ! وہ کہے گا : میرے رب ! میں نے اسے جمع کیا، اس میں فائدہ اٹھایا، اور پہلے اسے زیادہ چھوڑ کر آیا، مجھے واپس بھیج تاکہ میں اس سارے کو تیرے پاس لے آؤں۔ پس جب بندے نے کوئی بھلائی نہ بھیجی ہوگی توا سے جہنم کی طرف چلادیا جائے گا۔ (ترمذی عن انس)
کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٤٢٧۔