hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39053

.

كنز العمال

39053
Kanz al-Ummal
39040- "يا عائشة! أما عند ثلاثة فلا يذكر أحد أحدا: عند الميزان حتى يثقل أو يخف، وعند تطاير الكتب فأما أن يعطى بيمينه أو يعطى بشماله، وحين يخرج عنق من النار فينطوي عليهم ويتغيظ عليهم ويقول ذلك العنق: وكلت بثلاثة، وكلت بمن دعا مع الله إلها آخر، ووكلت بمن لا يؤمن بيوم الحساب، ووكلت بكل جبار عنيد، فينطوي عليهم ويرمي بهم في غمرات، ولجهنم جسر أدق من الشعر وأحد من السيف، عليه كلاليب وحسك، يأخذان من شاء الله، والناس عليه كالطرف وكالبرق وكالريح وكأجاويد الخيل والركاب، والملائكة يقولون: رب! سلم، سلم فناج مسلم ومخدوش مسلم ومكور في النار على وجهه." حم - عن عائشة".
٣٩٠٤٠۔۔۔ اے عائشہ ! تین مقامات پر تو کوئی کسی کو یاد نہیں آئے گا، ترازو کے وقت یہاں تک کہ وہ بوجھل ہوتا ہے یا ہلکا، اعمال ناموں کے اڑنے کے وقت، دائیں ہاتھ میں ملتا ہے یا بائیں ہاتھ میں، اور جب گردن نکلے گی جو ان پر چھا جائے گی ان سے غضب ناک ہو کر کہے گا : مجھے تین طرح کے لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے، جس نے اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود (کسی بھی صورت میں) بنایا، جس کا آخرت کے دن پر ایمان نہیں، اور مجھے ہر متکبر اور ضدی پر مسلط کیا گیا ہے پھر وہ ان پر غالب آجائے گی اور انھیں سختیوں میں پھینک دیا جائے گا۔
جہنم کا پل بال سے باریک اور تلوار سے تیز ہوگا اس پر آنگڑے اور کانٹے ہوں گے، جسے اللہ تعالیٰ چاہے گا اسے پکڑ لیں گے، لوگ اس پر، آنکھ کی جھپک بجلی کی چمک ، ہوا کے جھونکے، عمدہ گھوڑوں اور سواریوں کی طرح گزریں گے فرشتے کہہ رہے ہوں گے : اے رب سلامت رکھ، سلامت رکھ، کوئی تو سالم پار ہوجائے گا کوئی خراش کھاکر پار ہوگا کوئی منہ کے بل جہنم میں جاگرے گا۔ (مسند احمد عن عائشۃ)