39050- "يصف الناس يوم القيامة صفوفا فيمر الرجل من أهل النار على الرجل من أهل الجنة فيقول: يا فلان: أما تذكر يوم استسقيت فسقيتك شربة؟ فيشفع له، ويمر الرجل على الرجل فيقول: أما تذكر يوم ناولتك طهورا؟ فيشفع له، ويقول: يا فلان! أما تذكر يوم بعثتني في حاجة كذا وكذا فذهبت لك؟ فيشفع له." هـ - عن أنس"
٣٩٠٥٠۔۔۔ قیامت کے روز لوگ صفوں میں کھڑے ہوں گے، ایک جہنمی ایک جنتی کے پاس سے گزرے گا : اے فلاں ! کیا تجھے یاد نہیں کہ فلاں دن تو نے مجھ سے پانی مانگا تھا اور میں نے تجھے پانی پلایا تھا، تو وہ اس کی شفاعت کرے گا (اسی طرح) ایک شخص، کسی شخص کے پاس سے گزرے گا تو اسے کہے گا : کیا تجھے یاد نہیں کہ میں نے تجھے وضو کے لیے پانی دیا تھا ؟ چنانچہ وہ اس کی شفاعت کرے گا، اور کہے گا : اے فلاں ! کیا تجھے یاد نہیں کہ تو نے فلاں دن مجھے فلاں کام سے بھیجا تھا اور میں چلا گیا تھا ؟ تو وہ اس کے لیے شفاعت کرے گا۔ (ابن ماجہ عن انس)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٦٤٣٠۔