3907 – "لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان الله رب العرش الكريم، الحمد لله رب العالمين، اللهم اغفر لي، اللهم تجاوز عني، اللهم اعف عني فإنك عفو غفور". "ن وابن عساكر عن عبد الله بن جعفر" قال أخبرني عمي أن النبي صلى الله عليه وسلم، علمه هؤلاء الكلمات: لا إله إلا الله وحده أعز جنده، ونصر عبده، وغلب الأحزاب وحده، فلا شيء بعده. "حم خ م عن أبي هريرة".
3907: لا إله إلا اللہ الحليم الكريم سبحان اللہ رب العرش الکريم الحمد لله رب العالمين اللهم اغفر لي اللهم تجاوز عني اللهم اعف عني فإنک عفو غفور۔
ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بردبار اور کریم ہے۔ پاک ہے اللہ جو عرش کریم کا رب ہے۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ اے اللہ ! میری مغفرت فرما، اے اللہ ! مجھ سے درگذر فرما، اے اللہ ! مجھے معاف فرما، بیشک تو معاف فرمانے والا اور مغفرت فرمانے والا ہے۔ نسائی۔ ابن عساکر عن عبداللہ بن جعفر۔
فائدہ : عبداللہ بن جعفر فرماتے ہیں مجھے میرے چچا نے خبر دی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو یہ کلمات سکھائے تھے :
لا الہ الا اللہ وحدہ اعز جندہ، و نصر عبدہ، وغلب الاحزاب وحدہ، فلا شیء بعدہ۔
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو اکیلا ہے، جس نے اپنے لشکر کو عزت دی، اپنے بندے کی مدد کر، تمام جماعتوں کو اکیلے شکست دی پس اس کے بعد کوئی شے نہیں۔ مسند احمد، بخاری، مسلم، عن ابوہریرہ (رض)۔