hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39108

.

كنز العمال

39108
Kanz al-Ummal
39095- "إذا ميز أهل الجنة وأهل النار فدخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار قام الرسل فشفعوا فيقول: انطلقوا، فمن عرفتم فأخرجوه، فيخرجونهم قد امتحشوا1 فيلقونهم في نهر يقال له: الحياة، فيسقط محاشهم على حافة النهر ويخرجون بيضا مثل الثعارير2 ثم يشفعون فيقول: انطلقوا، فمن وجدتم في قلبه مثقال قيراط من إيمان فأخرجوه، فيخرجون بشرا ثم يشفعون فيقول: انطلقوا، فمن وجدتم في قلبه مثقال حبة من خردل من إيمان فأخرجوه، ثم يقول الله عز وجل: أنا الآن أخرج بعلمي ورحمتي! فيخرج أضعاف ما أخرجوا وأضعافه، فيكتب في رقابهم: عتقاء الله عز وجل، ثم يدخلون الجنة فيسمون فيها الجهنميين." حم، حب وابن منيع والبغوي في الجعديات، ض - عن جابر".
٣٩٠٩٥۔۔۔ جب جنتی اور جہنمی جدا جدا ہو کر جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں داخل ہوجائیں گے تو رسول کھڑے ہو کر شفاعت کریں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا، جاؤ جسے جانتے ہوا سے (جہنم سے) نکال لو، چنانچہ وہ انھیں نکالیں جبکہ ان کے داغ لگ چکے ہوں گے، پھر انھیں اسی نہر میں ڈالیں گے جس کا نام نہر حیات ہے جس سے ان کے داغ زدہ نشان نہر کے کنارے گرپڑیں گے اور وہ سفید ہو کر نکلیں گے جیسے ککڑی پھر وہ شفاعت کریں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جس کے دل میں رائی برابر بھی ایمان ہوا سے نکال لو، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اب میں اپنے علم ورحمت سے نکالتا ہوں، تو جتنے انھوں نے نکالے اس سے دوگنے اور اس کے دوگنے نکالے جائیں گے۔ ان کی گردنوں میں لکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کے آزاد کردہ، اس کے بعد انھیں جنت میں داخل کیا جائے گا تو وہاں ان کی علامت جہنمی پڑجائے گا۔ (مسند احمد، ابن حبان وابن منیع والبغوی فی الجعدیات ضیاء عن جابر)