hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39118

.

كنز العمال

39118
Kanz al-Ummal
39105- "تمد الأرض يوم القيامة لعظمة الرحمن فلا يكون لأحد إلا موضع قدميه فأكون أول من يدعى فأجد جبريل قائما عن يمين الرحمن، لا والذي نفسي بيده! ما رأى الله قبلها! فأقول: يا رب! إن هذا جاءني فزعم أنك أرسلته إلي! وجبريل ساكت فيقول عز وجل: صدق، أنا أرسلته إليك، حاجتك؟ فأقول: يا رب! إني تركت عبادا من عبادك قد عبدوك في أطراف البلاد وذكروك في شعب الآكام ينتظرون جواب ما أجيء به من عندك؟ فيقول: أما إني لا أخزيك فيهم، فهذا المقام المحمود الذي قال الله تعالى: {عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَاماً مَحْمُوداً} . " حل، هب، عن علي بن الحسين عن رجل من الصحابة".
٣٩١٠٥۔۔۔ قیامت کے روز زمین رحمن تعالیٰ کی عظمت کی وجہ سے پھیلا دی جائے گی کسی کے لیے سوائے قدم رکھنے کی کوئی جگہ نہیں مجھے سب سے پہلے بلایا جائے گا۔ مجھے رحمن تعالیٰ (کے عرش) کی دائیں جانب جبرائیل نظر آئیں گے۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، انھوں نے اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کو نہیں دیکھا، میں عرض کروں گا اے میرے رب ! یہ میرے پاس آکر کہنے لگے۔ آپ نے انھیں میری طرف بھیجا ہے ؟ جبرائیل خاموش ہوں گے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : انھوں نے سچ کہا : میں نے ہی اسے آپ کی طرف بھیجا تھا، آپ اپنی ضرورت بیان کریں۔ میں عرض کروں گا۔ اے میرے رب ! میں تیرے بندے چھوڑ آیا تھا جو زمین کے اطراف میں تیری عبادت کیا کرتے تھے اور ٹیلوں کی گھاٹیوں میں تیرا ذکر کیا کرتے تھے اب وہ میرے یہاں جانے کے بعد کے جواب کے منتظر ہیں ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں آپ کو ان کے بارے میں رسوا نہیں کروں گا، یہ مقام محمود جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : عنقریب تیرا رب تجھے مقام محمود پر مبعوث کرے گا۔ (حلیۃ الاولیاء، بیھقی عن علی بن الحسن عن رجل من الصحابۃ )