hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39122

.

كنز العمال

39122
Kanz al-Ummal
39109- "ما سألتهما - يعني أبويه - ربي فيعطيني فيهما، وإني لقائم يومئذ المقام المحمود يوم ينزل الله فيه على كرسيه يئط به كما يئط الرجل من تضايقه لسعة ما بين السماء والأرض، ويجاء بكم حفاة عراة غرلا، فيكون أول من يكسى إبراهيم فيقول الله: اكسوا خليلي! فيؤتى بربطتين بيضاوين من رباط الجنة فيلبسهما ثم يقعد مستقبل العرش، ثم أكسى على أثره فأقوم عن يمين الله مقاما لا يقوم فيه غيري، يغبطني فيه الأولون والآخرون، ويشق لي نهر من الكوثر إلى حوضي يجري في حال من المسك ورضراض نباته قضبان الذهب، ثمارها اللؤلؤ والجوهر، شرابه أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل، من سقاه الله منه شربة لم يظمأ بعدها. ومن حرمه لم يرو بعدها." حم وابن جرير، ك - عن ابن مسعود".
٣٩١٠٩۔۔۔ میں نے اپنے رب سے ان دونوں کے بارے میں (یعنی والدین) کوئی سوال نہیں کیا کہ وہ مجھے ان دونوں کے بارے میں عطا کرے اور میں اس دن مقام محمود پر کھڑا ہوں گا جس دن اللہ تعالیٰ اپنی کرسی پر نزول (اپنی شان کے مطابق) فرمائے گا تو وہ ایسے چرچرائے گی جیسے کسی شخص سے تنگ کرسی چرچراتی ہے باوجودیکہ وہ زمین و آسمان کی طرح کشادہ ہے اور (اس دن) تمہیں ننگے پاؤں ننگے بدن اور بےختنہ کے لایا جائے گا سب سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) کو پوشاک پہنائی جائے گی اللہ تعالیٰ فرمائے گا میرے خلیل کو پوشاک پہناؤ پھر جنت کی چادروں میں دو سفید چادریں لائی جائیں گی جنہیں وہ پہنیں گے پھر وہ عرش کی جانب رخ کر کے بیٹھ جائیں گے ان کے بعد مجھے پوشاک پہنائی جائے گی میں اٹھ کر اللہ تعالیٰ کی دائیں جانب کھڑا ہوجاؤں گا جہاں میرے علاوہ کوئی کھڑا نہیں ہوگا اس کی وجہ سے مجھ پر اولین وآخرین رشک کریں گے اور کوثر کی طرف سے میرے حوض کی جانب ایک نہر کھد جائے گی جو مشک اور کنکریوں سے بہے گی اس کی پیداوار سونے کی شاخیں ہوں گی اس کے پھل موتی اور جوہر ہوں گے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہید سے زیادہ میٹھا ہوگا جیسے اللہ تعالیٰ اس کا ایک گھونٹ پلادے گا وہ اس کے بعد پیاسا نہیں ہوگا اور جو اس سے محروم رہا وہ کبھی سیراب نہیں ہوگا۔ (مسند احمد ابن جریر، حاکم عن ابن مسعود)