39113- "والذي نفسي بيده! لقد ظننت أنك أول من يسألني عن ذلك من أمتي لما رأيت من حرصك على العلم لا يهمني من انتصابهم على باب الجنة أهم عندي من تمام شفاعتي هم، وشفاعتي لمن يشهد أن لا إله إلا الله مخلصا وأن محمدا رسول الله يصدق لسانه قلبه وقلبه لسانه. "طب، ك - عن أبي هريرة، قال: قلت: يا رسول الله! ماذا رد إليك [ربك] في الشفاعة؟ قال - فذكره".
٣٩١١٣۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے شفاعت کے بارے میں آپ کو کیا جواب دیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : میرے خیال میں اس کے متعلق پوچھنے والے تم پہلے شخص ہو کیونکہ مجھے تمہاری علمی لگن معلوم ہے مجھے ان کے جنت کے دروازے پر کھڑے ہونے کی کوئی فکر نہیں مجھے اپنی پوری شفاعت کی فکر ہے میری شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہوگی جس نے خلوص دل سے لا الٰہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گواہی دی اس کی زبان اس کے دل کی اور اس کا دل اس کی زبان کی تصدیق کرتا ہوں۔ (طبرانی حاکم عن ابوہریرہ )