hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39140

.

كنز العمال

39140
Kanz al-Ummal
39127- "أنزلت علي آنفا سورة {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ} أتدرون ما الكوثر؟ فإنه نهر وعدنيه ربي، عليه خير كثير، هو حوضي ترد عليه أمتي يوم القيامة، آنيته عدد النجوم، فيختلج العبد منهم فأقول يا رب! إنه من أمتي، فيقول: ما تدري ما أحدث بعدك." م، د، ن - عن أنس".
٣٩١٢٧۔۔۔ ابھی مجھ پر یہ سورة نازل ہوئی ہے اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے بیشک ہم نے آپ کو کوثر عطا کی پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھیں اور قربانی کریں بیشک آپ کا دشمن ہی بےنسل ہے جانتے ہوکوثر کیا ہے ؟ وہ ایک نہر ہے جس میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے اس پر بڑی خیر ہے وہ میرا حوض ہے قیامت کے روز اس پر میری امت آئے گی اس کے جام ستاروں کے بقدر ہیں ایک شخص کو میرے سامنے روک لیا جائے گا میں کہوں گا : میرے رب ! یہ میرا امتی ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : آپ کو معلوم نہیں اس نے آپ کے بعد کیا بدعات کیں۔ (مسلم، ابوداؤد، نسائی عن انس)