39194- "يا أيها الناس! إني فرطكم على حوض، وإن سعته ما بين الكوفة إلى الحجر الأسود، وآنيته كعدد النجوم، وإني رأيت ناسا من أمتي لما دنوا مني خرج عليهم رجل فمال بهم عني، ثم أقبلت زمرة أخرى ففعل بهم كذلك، فلم يفلت منهم إلا كمثل النعم، قال أبو بكر: لعلي منهم يا نبي الله قال: لا، ولكنهم قوم يخرجون بعدكم يضيعون ويمشون القهقري." ك - عن ابن عمر".
٣٩١٩٤۔۔۔ لوگو ! میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوں اس کی کشادگی کوفہ سے حجراسود تک ہے اس کے برتن ستاروں کی تعداد میں ہیں اور میں نے اپنی امت کے کچھ لوگ دیکھے جب وہ میرے قریب ہونے لگے تو ان کے سامنے ایک شخص آکر انھیں مجھ سے دور کردے گا پھر دوسری جماعت آئے گی ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا تو ان میں سے کوئی بھی نہ چھوٹ سکے گا ہاں جانور کی مانند (ایک دور) حضرت ابوبکر (رض) نے عرض کیا : یا نبی اللہ شاید وہ میں ہوں گا آپ نے فرمایا : نہیں وہ ایک قوم ہوگی جو تمہارے بعد نکلے گی جو دین کو ضائع کرے گی اور الٹے پاؤں لوٹ جائے گی۔ (حاکم عن ابن عمر)