39279- "أول زمرة تلج الجنة صورتهم على صورة القمر ليلة البدر، لا يبصقون فيها ولا يتمخطون فيها ولا يتغوطون، آنيتهم فيها الذهب، وأمشاطهم من الذهب والفضة، ومجامرهم الألوة، ورشحهم المسك، ولكل واحد منهم زوجتان يرى مخ سوقهما من وراء اللحم من الحسن، لا اختلاف بينهم ولا تباغض، قلوبهم قلب واحد، يسبحون الله بكرة وعشيا." حم، ق،1 - عن أبي هريرة".
٣٩٢٧٩۔۔۔ سب سے پہلی جماعت جو جنت میں جائے گی ان کی صورتیں چودہویں کے چاند کی طرح ہوں گی وہ اس میں نہ تھوکیں گے نہ ناک سنکیں اور نہ انھیں پاخانہ کی حاجت ہوگی وہاں ان کے سونے کے برتن ہوں گے ان کی کنگھیاں سونے چاندی کی ہوں گی ان کی انکھٹیوں میں عودبندی ہوں گی اور چھڑکاؤ کے لیے مشک ہوگی ہر ایک کے لیے دوبیویاں ہوں گی جن کی پنڈلیوں کا گوداحسن و خوبصورتی کی وجہ سے گوشت میں سے نظر آئے گا ان کا آپس میں کوئی اختلاف وبغض نہیں ہوگا۔ ان کے دل ایک ہوں گے صبح وشام اللہ کی تسبیح کریں گے۔ (مسند احمد بخاری ترمذی عن ابن ھریرۃ)