39287- "إن الله تعالى يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة! فيقولون: لبيك ربنا وسعديك، فيقول: هل رضيتم؟ فيقولون: وما لنا لا نرضى وقد أعطيتنا ما لم تعط أحد من خلقك؟ فيقول: ألا أعطيكم أفضل من ذلك؟ فيقولون: يا رب! وأي شيء أفضل من ذلك؟ فيقول: أحل عليكم رضواني فلا أسخط عليكم بعده أبدا." حم، ق1 ت - عن أبي سعيد".
٣٩٢٨٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ جنتیوں سے کہے گا : اے جنت والو ! وہ عرض کریں گے ! ہمارے رب ! ہم حاضر ہیں اور ہماری سعادت ہے اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا تم راضی ہوگئے ؟ وہ عرض کریں گے ہم کیسے راضی نہ ہوں جبکہ آپ نے ہمیں وہ کچھ عطا کیا جو اپنی مخلوق میں سے کسی کو عطا نہیں کیا ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : کیا میں تمہیں اس سے افضل نعمت نہ دوں ؟ وہ عرض کریں گے : ہمارے رب ! اس سے افضل کیا چیز ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں نے تمہارے لیے اپنی رضا مندی جائز کردی اب اس کے بعد کبھی تم سے ناراض نہیں ہوں گا۔ (مسند احمد، بخاری ترمذی عن ابی سعید)