39339- "بينا أهل الجنة في نعيمهم إذ سطع لهم نور فرفعوا رؤسهم فإذا الرب قد أشرف عليهم من فوقهم فقال: السلام عليكم يا أهل الجنة؟ وذلك قوله عز وجل {سلام قولا من رب رحيم} فينظر إليهم وينظرون إليه فلا يلتفتون إلى شيء من النعم ما داموا ينظرون إليه حتى يحتجب عنهم ويبقى نوره وبركته عليهم في ديارهم". هـ والضياء - عن جابر".
٣٩٣٣٩۔۔۔ جنتی اپنی نعمتوں میں مشغول ہوں گے کہ ایک نور بلند ہوگا وہ اپنے سراٹھائیں گے تو اوپر سے رب انھیں دیکھ رہا ہوگا اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اے جنتیوں تم پر سلام ہو ! یہ اللہ تعالیٰ کا وہی ارشاد ہے رب رحیم کی طرف سے سلام کی بات ہوگی چنانچہ وہ انھیں اور وہ اسے دیکھیں گے تو جب تک وہ اسے تک دیکھتے رہیں گے کسی نعمت کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ خود ان سے اوجھل ہوجائے اور اس کا نور و برکت ان پر ان کے گھروں میں باقی رہے گی۔ (ابن ماجہ عن جابر)
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٣٣