hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39376

.

كنز العمال

39376
Kanz al-Ummal
39363- "إذا أدخل الله أهل الجنة الجنة وأهل النار النار قال: يا أهل الجنة! كم لبثتم في الأرض عدد سنين؟ قالوا: لبثنا يوما أو بعض يوم، قال: نعما اتجرتم في يوم أو بعض يوم رضواني وجنتي! امكثوا خالدين مخلدين، ثم يقول: يا أهل النار! كم لبثتم في الأرض عدد سنين؟ قالوا: لبثنا يوما أو بعض يوم، قال: بئسما اتجرتم في يوم أو بعض يوم غضبي وسخطي! امكثوا فيها خالدين مخلدين، فيقولون: {ربنا أخرجنا منها فإن عدنا فإنا ظالمون} فيقول {اخسئوا فيها ولا تكلمون} فيكون ذلك آخر عهدهم بكلام ربهم." أبو بكر محمد بن إبراهيم الإسماعيلي عن أيفع الكلاعي، وله صحبة، قال ابن كثير: غريب، والظاهر أنه منقطع".
٣٩٣٦٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب جنتیوں کو جنت میں اور جہنمیوں کو جہنم میں پہنچادے گا فرمائے گا : اے جنتیو ! زمین میں تم کتنے سال رہے ؟ وہ عرض کریں گے دن یا آدھا دن ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم نے ایک دن یا آدھے دن میں میری رضا مندی اور جنت کی بہترین تجارت کی اب ہمیشہ کے لیے ٹھہرے رہو ! پھر فرمائے گا : اے جہنمیوں تم زمین پر کتنے سال رہے ہو ؟ وہ عرض کریں گے : دن یا آدھا دن فرمائے گا : ایک یا آدھے دن میں تم نے میری ناراضگی اور غضب کی میری تجارت کی اب ہمیشہ کے لیے ٹھہرے رہو ! وہ عرض کریں گے ہمارے رب ! ہمیں یہاں سے نکال دے پھر ہم نے ایسا کیا تو ہم ظالم ہوں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اس میں دفع ہوجاؤ اور مجھ سے بات نہ کرو تو یہ ان کے رب سے ان کی آخری بات ہوگی۔ ابوبکر محمد بن ابراھیم الاسماعیلی عن ابع الکلاعی ولہ صحبۃ قال : ابن کثیر : غریب والظاھرانہ منقطع)