39371- "أول زمرة تلج الجنة صورتهم على صورة القمر ليلة البدر، لا يبصقون فيها ولا يمتخطون ولا يتغوطون، آنيتهم فيها الذهب وأمشاطهم من الذهب والفضة، ومجامرهم الألوة، ورشحهم المسك، ولكل واحد منهم زوجتان يرى مخ سوقهما من وراء اللحم من الحسن، لا اختلاف بينهم ولا تباغض، قلوبهم قلب واحد، يسبحون الله بكرة وعشيا." حم، خ، م، ت عن أبي هريرة"
٣٩٣٧١۔۔۔ جنت میں جانے والی پہلی جماعت کے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح ہوں گے نہ وہ اس میں تھوکیں نہ ناک سنکیں اور نہ بول وبراز کریں گے ان کے برتن اور کنگھیاں سونے چاندی کی ہوں گی اور ان کی انگیٹھیاں عود بندی سے بھری ہوں گی مشک کا چھڑکاؤ ہوگا ان میں سے ہر ایک کی دوبیویاں ہوں گی جن کی پنڈلیوں کا گوداحسن کی وجہ سے گوشت سے نظر آئے گا ان کا آپس میں کوئی اختلاف وبغض ہوگا ان کے دل ایک ہوں گے صبح وشام اللہ کی تسبیح بیان کریں گے۔ (مسند احمد بخاری مسلم ترمذی عن ابوہریرہ )