hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39434

.

كنز العمال

39434
Kanz al-Ummal
39421- "إن رجلين ممن دخل اشتد صياحهما فقال الرب تبارك وتعالى: أخرجوهما! فلما أخرجا قال لهما: لأي شيء اشتد صياحكما؟ قال: فعلنا ذلك لترحمنا، قال: رحمتي لكما أن تنطلقا فتلقيا أنفسكما حيث كنتما من النار، فينطلقان فيلقي أحدهما نفسه فيجعلها عليه بردا وسلاما، ويقوم الآخر فلا يلقي نفسه، فيقول له الرب تبارك وتعالى: ما منعك أن تلقي نفسك كما ألقى صاحبك؟ فيقول: يا رب! إني لأرجو أن لا تعيدني فيها بعد ما أخرجتني، فيقول له الرب: لك رجاؤك، فيدخلا الجنة جميعا برحمة الله." ت - أبي هريرة".
٣٩٤٢١۔۔۔ دوجہنمی جہنم میں بہت زیادہ چیخیں چلائیں گے رب فرمائیں گے : طرف دونوں کو نکال لو ! جب انھیں نکالا جائے گا اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تم دونوں کیوں زور سے چلا رہے تھے ؟ وہ عرض کریں گے ہم نے ایسا اس لیے کیا تاکہ آپ ہم پر رحم کریں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تمہارے لیے میری رحمت یہ ہے کہ تم دونوں واپس اپنی جگہ جہنم میں چلے جاؤ اور وہاں اپنے آپ کو گرادو ! چنانچہ دونوں چل دیں گے ایک اپنے آپ کو گرادے گا تو وہ اس کے لیے ٹھنڈک اور سلامتی کا سامان بن جائے گی اور دوسرا کھڑا رہے گا اور اپنے آپ کو نہیں گرائے گا رب تعالیٰ اس سے فرمائیں گے : تمہیں کس نے روکا کہ اپنے آپ کو گراتے جیسا تمہارے ساتھی نے اپنے آپ کو آگ میں گرادیا ؟ وہ عرض کرے گا ؟ میرے رب ! مجھے یقین ہے کہ آپ نے جہاں سے مجھے نکالا وہاں دربارہ نہیں بھیجیں گے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تیری امید تجھے کام دے گئی پھر دونوں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے جنت میں داخل کردیئے جائیں گے۔ (ترمذی عن ابوہریرہ )
کلام :۔۔۔ ضعیف التزمذی ٤٨٧ ضعیف الجامع ١٨٥٩