39449- "إذا أدخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار يجاء بالموت كأنه كبش أملح فيوقف بين الجنة والنار فيقال: يا أهل الجنة! هل تعرفون هذا؟ فيشرئبون فينظرون ويقولون: نعم هذا الموت وكلهم قد رآه، فيؤمر به فيذبح، ويقال: يا أهل الجنة خلود ولا موت ويا أهل النار! خلود ولا موت." حم، ق ت، ن - عن أبي سعيد".
٣٩٤٤٩۔۔۔ جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل رہے جائیں گے تو موت کو ایک خوبصورت مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا پھر اسے جنت وجہنم کے درمیان کھڑا کیا جائے گا کہا جائے گا : اے جنتوا کیا اسے پہچانتے ہو ؟ وہ سر اٹھا کر اسے دیکھ کر کہیں گے یہ موت ہے اسے ہر ایک نے دیکھا ہے پھر اسے ذبح کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ (جنتیوں سے) کہا جائے گا : جنتیوں ہمیشہ رہو کبھی موت نہیں آئیھی اور جہنمیوں ! ہمیشہ رہو کبھی موت نہیں آئے گی۔ (مسند احمد مسلم ترمذی نسائی عن ابی سعید)