hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39526

.

كنز العمال

39526
Kanz al-Ummal
39513- "يؤتي بأنعم أهل الدنيا من أهل النار يوم القيامة فيصبغ في النار صبغة ثم يقال له: يا ابن آدم! هل رأيت خيرا قط هل مر بك نعيم قط؟ فيقول: لا والله يا رب! ويؤتي بأشد الناس بؤسا في الدنيا من أهل الجنة فيصبغ في الجنة صبغة فيقال له: يا ابن آدم! هل رأيت بؤسا قط؟ هل مر بك شدة قط؟ فيقول: لا والله يا رب ما مر بي بؤس قط ولا رأيت شدة قط." حم، م،3 ن، هـ- عن أنس".
٣٩٥١٣۔۔۔ قیامت کے روز اس جہنمی کو لایا جائے گا جو دنیا کا سب سے خوش عیش شخص ہوگا پھر اسے جہنم میں غوطہ دیا جائے گا اس کے بعد اسے کہا جائے گا : اے ابن آدم ! کیا تو نے کوئی بھلائی کبھی پائی ہے تجھ ہر کوئی نعمت کبھی ہوئی ؟ وہ عرض کرے گا : نہیں میرے رب پھر اس جنتی کو لایا جائے گا جو دنیا کا سب سے بدحال شخص تھا اسے جنت میں غوطہ دیا جائے گا اس سے کہا جائے گا : ابن آدم ! کیا تو نے کبھی کوئی پریشانی دیکھی کیا تجھ پر کبھی کوئی تنگی آئی وہ عرض کرے گا : نہیں میرے رب ! مجھ پر کوئی سخت نہیں آئی اور نہ میں نے کوئی مصیبت دیکھی۔ (مسند احمد، مسلم نسائی ابن ماجہ عن انس)